Tuesday, November 20, 2018
Home > اسلام > …مولانا طاہر اشرفی کو چئیرمین علما کونسل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

…مولانا طاہر اشرفی کو چئیرمین علما کونسل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

نیوزڈیسک(آواز پوائنٹ)مولانا طاہر اشرفی کو علما کونسل کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا کر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو نیا  چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔
طاہر اشرفی کو چئیرمین علما کونسل کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ پاکستان علما کونسل کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔
صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نےمجلس  شوریٰ کے دیگر اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طاہر اشرفی کوامریکہ اور جرمنی کے ساتھ بغیر اجازت معاہدے کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔
دوسری جانب مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سمیت صرف دو اراکین موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *