Wednesday, December 12, 2018
Home > بین الاقوامی > امریکہ کو ہر گز دہشت گردوں کی آماجگا ہ نہیں بننے دیں گے ۔۔

امریکہ کو ہر گز دہشت گردوں کی آماجگا ہ نہیں بننے دیں گے ۔۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا  ہے کہ وہ امریکاکو ہرگز شدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکاہرقسم کی برائی اورنفرت انگیزی کی مذمت کرتاہے۔ نے ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا اتحاد اور طاقت کاپیغام دیناچاہتا ہے۔

واشنگٹن میں صدرٹرمپ نے کانگرس کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نےامریکی یہودی مراکزکو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ  بنانے پر توجہ دے رہےہیں، اپنی جنوبی سرحد پر دیوار بنائیں گے ۔ نائن الیون کے بعد امریکا میں جتنے حملے ہوئے باہر سے آئے دہشت گردوں نے کئے۔کینیڈا ور آسٹریلیاکی طرح قابلیت کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم بنائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں ،ایرانی ایٹمی پروگرام کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ جن ملکوں میں جانچ پڑتال کا نظام کمزور ہےان کے شہریوں کو اندھا دھند امریکا داخلے کی اجا زت ہر گزنہیں دے سکتے ۔ نیٹو کی حمایت کرتے ہیں مگر انھیں مالیاتی ذمے داریاں نبھانا ہو ں گی ۔

صدر ٹرمپ نے ’اوباماکیئر‘ کو ناکام قرار دیتے ہوئے اسےمنسوخ کرنے اور اس کا متبادل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں روزگار کے نئے مواقعے پیداکیےجائیں گے۔ ادویات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرنا چاہتے ہیں۔صاف پانی اور صاف ہوا کا فروغ اوربچوں کی نگہداشت،قابل رسائی،سستی اور نئے والدین کی مدد اور فلاح کے لئے بھی کام کرنا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *