Tuesday, November 20, 2018
Home > دلچسپ > بڑی سکرین والے سمارٹ ٖفون سے تنگ افراد کے لیئے پیش خدمت ہے اب کریڈت کارڈ جتنا موبائل فون ۔

بڑی سکرین والے سمارٹ ٖفون سے تنگ افراد کے لیئے پیش خدمت ہے اب کریڈت کارڈ جتنا موبائل فون ۔

ٹیکنالوجی ڈیسک (آواز پوائنٹ): بڑی سکرین والے سمارٹ ٖفون سے تنگ افراد کے لیئے پیش خدمت ہے اب کریڈت کارڈ جتنا موبائل فون ۔

 جی ہاں   ٹاکیز ٹی تھری نامی یہ موبائل فون آپ کو ضرور پسند آئے گا جو دیکھنے میں کسی کیلکولیٹر یا کریڈٹ کارڈ جیسا لگتا ہے۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران یہ موبائل فون متعارف کرایا گیا جو اپنی نوعیت کی منفرد ڈیوائس ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں بڑے، ہائی ریزولوشن والے اسمارٹ فونز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، مگر ٹاکیز ٹی تھری ایک ڈمب یا پرانے طرز کا فون ہے جس میں 0.96 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔اس کے بٹن بھی کسی بھی موبائل فون سے مختلف ہیں اور بظاہر تو کسی کو یقین نہیں آتا کہ یہ موبائل فون ہے۔

 پاکستانی روپوں میں  اس کی قیمت تقریباً تین ہزار روپے ہے ۔اس میں فیچرز نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں تک کہ اسکرین بھی کلر نہیں تاہم ایک چارج پر اس کی بیٹری 72 گھنٹے ضرور چل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *