Saturday, October 20, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > اداکاہ میرا کا فلم بنانے کا فیصلہ ،دبئی میں کمپنی بھی رجسٹرڈ بھی کروا لی ۔

اداکاہ میرا کا فلم بنانے کا فیصلہ ،دبئی میں کمپنی بھی رجسٹرڈ بھی کروا لی ۔

شوبز ڈیسک (آواز پوائنٹ) : خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے دبئی میں ایک مشہور بزنس میں رانا فاروق کے ساتھ مل کر (ایل ایل سی ) نامی ایک کمپنی رجسٹرڈ کروادی ہے ۔

اداکارہ میرا نے اپنے بزنس پارٹنرکے ساتھ مل کر ایک ٹی وی سیریل اور فلم بنانے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے جبکہ فلم اور ڈرامے کی کاسٹ بھی فائنل ہو چکی ہے ۔

ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر کے سامنے لانا چاہتی تھی اور اسی پر کام بھی کر کررہی تھی ۔اپنی کمپنی کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اور رانا فاروق نے باقائدہ ایک پروڈیکشن کمپنی رجسٹرڈ کروائی ہے جس کے تحت ہم دنیا بھر مین میوزکل پروگرامز کروا کر پاکستان کا مثبت پہلو بھی دنیا کے سامنے لائیں گے ۔ اپنی فلم اور ڈرامے کی بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان آکر میڈیا کو آگا ہ کروں گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت ایسے اسپانسرز کی ضرورت ہے جو شوبز انڈسٹری میں سرمایہ لگا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *