Tuesday, December 18, 2018
Home > قومی > بلوچستان > بلوچستان : تاریخی سبی مویشی میلے کا آغاز ہو گیا ۔۔

بلوچستان : تاریخی سبی مویشی میلے کا آغاز ہو گیا ۔۔

 ثقافت ڈیسک (آواز پوائنٹ): سبی کا مشہور میلا مویشیاں آج سے شروع ہو گیا ہے  ۔ ملک بھر سے جانور سبی پہنچ گئے ہیں۔ یہ میلہ پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سبی کا تاریخی میلہ 23فروری سے شروع ہونا تھا تاہم صوبائی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے سوگ میں اسے ملتوی کردیا تھا ۔

صوبائی وزیر زراعت وخزانہ سردار اسلم بزنجو میلہ کا افتتاح کریں گےجبکہ اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت متوقع ہے ۔

سبی میلے میں مویشی وزرعی نمائش،سرکس ،میوزیکل شو ،،مینا بازاراور دیگر تقریبات جاری ہیں۔

ڈی سی سبی نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ سبی میلے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایف سی ،پولیس اور لیویز کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار میلہ کی سیکورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے میلے کی نگرانی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے سبی میلے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے عارضی طور پر ملتوی کئے گئے سبی میلے کا انعقاد یقینی بنایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحالپہلے سے بہت بہتر ہے ۔سبی میلہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *