Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > ایم کیو ایم پاکستان کا فوجی عدالتوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت سے انکار۔

ایم کیو ایم پاکستان کا فوجی عدالتوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت سے انکار۔

نیوزڈیسک (آوازپوائنٹ) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چار مارچ کو فوجی عدالتوں سے متعلق ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

رابطہ کمیٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کےکارکنوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے کیا گیا ۔

یاد رہے کہ فوجہ عدالتوں سے متعلق  پاکستان یپلز پارٹی نے اسلام آبا میں چار مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *