Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > امریکہ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے میں ہر ممکن تعان فراہم کرے گا،امریکی سفیر

امریکہ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے میں ہر ممکن تعان فراہم کرے گا،امریکی سفیر

نیوزڈیسک(آواز پوائنٹ)پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو توانائی بحران سے چھٹکارہ پانے کے لئے ہر ممکن تعان فراہم کریگا۔
شمالی وزیرستان میں دریائے کیتو پر کرم تنگی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پانی اور توانائی کے منصوبے کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے لازمی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرم تنگی ڈیم منصوبے سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔
ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں معاشی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکہ سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے اس منصوبے کی تعمیر کے لئے 18 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے دریائے کیتو پر تعمیر کئے گئے کرم تنگی ڈیم کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *