Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > ریلوکٹا اسے کہتے ہیں جو تھوڑی بالنگ اور تھوڑی بیٹنگ کرتا ہو۔۔عمران خان

ریلوکٹا اسے کہتے ہیں جو تھوڑی بالنگ اور تھوڑی بیٹنگ کرتا ہو۔۔عمران خان

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جب حالات اچھے تھے تب کہا تھا پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے ،سہون شریف میں دھماکے کے بعد حالات خراب ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی۔اتنی سیکیورٹی سے پیغام جاتا ہے کہ خطرہ ہے۔انھوں نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا اتنی سیکیورٹی میں میچ کے بعد کیا غیرملکی ٹیمیں آجائیں گی؟
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کرس گیل ،کیون پیٹرسن کا جو لیول ہے وہ ڈیرن سیمی کا نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پورا پی ایس ایل پاکستان میں کراتے جو کھلاڑی اب آئے تب بھی آجاتے۔ریلوکٹا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریلوکٹا اسے کہتے ہیں جو تھوڑی بالنگ اور تھوڑی بیٹنگ کرتا ہے۔پھٹیچر اور فوکر کرکٹ میں اصطلاحات ہیں ، عمران خان نے کہاکہ پھٹیچر کوئی بری چیز نہیں، یہ کلب کرکٹ کی ایک ٹرم ہے یعنی جسے ٹیم میں نہیں لیاجاسکتا، اسی طرح فوکر کی ٹرم بھی استعمال ہوتی ہے، اس کا کوئی یہ مطلب نہیں لیتا کہ ایسا طیارہ ہوتاہے جو صحیح طریقے سے اڑہی نہیں سکتا۔
لفظ پھٹیچر واپس لینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ اُنہوں نے ڈیرن سیمی کیلئے یہ لفظ استعمال نہیں کیا، مجموعی طورپر بات کی کہ جواپنے ملک کی ٹیسٹ ٹیم میں نہیں کھیل سکتے ، انہیں بلالیاگیا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *