Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > حکومت کو اگر اتنا ہی خیال ہے تو بھارت کے ساتھ سرحد بند کرے: شیریں مزاری

حکومت کو اگر اتنا ہی خیال ہے تو بھارت کے ساتھ سرحد بند کرے: شیریں مزاری

نیوزڈیسک (آواز پوائنٹ): پی ٹی آئی کی خاتون راہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت کوپاکستانیوں کی جانوں کی فکر ہے توبھارت کےساتھ سرحد بند کرے۔

شیریں مزاری نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزوزیردفاع نےایوان میں کہاکہ افغانستان میں ہمارےقاتل بیٹھےہیں،سرحد بند کرنے کا حق رکھتے آج پاک افغان سرحد کھول دی گئی۔خواجہ آصف یا تو سرحد کھولنے کے فیصلے سے لاعلم تھے یا انہوں نے ایوان سے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز ایل او سی پر فائرنگ کرکے ہماری شہریوں کو شہید کرتا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا  کہ وزیر دفاع اچھل اچھل کر کہہ رہے تھے کہ بھارت افغانستان کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت چاہتے ہیں ۔جب بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کروا رہا ہے تو ہم بھارت کے ساتھ تجارت کیوں چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دہشتگردی کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کر دیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *