Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا

پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا

نیوزڈیسک(آواز پوائنٹ)پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے مستقل نشستوں کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر مستقل نشستوں میں اضافے کے ذریعے ہی سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقل ارکان خطے کو جواب نہیں دے سکتے تو ااُنکو سلامتی کونسل میں نمائندگی کا کوئی حق نہیں۔
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں ویٹو کے مسئلے کو حل کرنے پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *