Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > رانا ثنا الللہ اور عابد شیر علی کو الٹا لٹکا کر کوڑے مارے جانے چائیں۔ نعیم الحق

رانا ثنا الللہ اور عابد شیر علی کو الٹا لٹکا کر کوڑے مارے جانے چائیں۔ نعیم الحق

نیوزڈیسک(آواز پوائنٹ): پاکستانی سیاست میں الفاظ کی جنگ کوئی نئی بات نہیں ، مراد سعید اور جاوید لطیف کے تنازع پر بات کرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنما  نعیم الحق نے کہا کہ جاوید لطیف نے زاتیات پر بات کی جو کہ نون لیگ کی عادت ہے  رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کو الٹا لٹکا کر کوڑے مارے جانے چاہئیں ۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اور عابد شیر علی کی بد زبانی سیاست میں گند پھیلا رہی ہے،ان دونوں کا علاج کوڑے مارنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے طلال چودھری نے نعیم الحق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اچھے کام کریں، ایسے کام نہ کریں کہ لوگ تھو تھو کریں ۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان سے لے کر نیچے تک پی ٹی آئی والے غیر ضروری چیزوں میں وقت ضائع کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما جب بھی بولتے ہیں، لوگ ان پر تھو تھو کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مراد سعید اور جاوید لطیف کے تنازعے پر تحریک انصاف اور نون لیگ کے راہنماوں کے درمیان لفظی جنگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *