Saturday, October 20, 2018
Home > Uncategorized > چین نے برکس پلس کے نام سے نیا اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا ۔

چین نے برکس پلس کے نام سے نیا اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا ۔

 نیوز ڈیسک(آواز پوائنٹ):بیجنگ چین دیگر ترقی پذیر مماک کی معاونت کے ساتھ برکس پلس کے نام سے نیا اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے۔ چین کا تنظیم میں 11ممالک کوشامل کرنے کا پلان ہے ، ان ممالک میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ایران ، نائیجیریا ،کوریا ، میکسیکو ، انڈونیشیا ، ترکی ، فلپائن اور ویتنام شامل ہیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ دوسرے بڑے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ روابط بڑھا کر برکس پلس کیلئے طریقہ کار طے کریں گے۔

ہم وسیع شراکت داری کے ذریعے اپنے دوستوں میں اضافہ کر سکتے ہیں اسکے لئے تمام ممالک راضی ہیں۔چین اس سال برکس کا صدر ہے اور چین ستمبر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین اپنے اتحادیوں کو مدعو کر کے اپنے اثرورسوخ کو وسیع کر نے کی کوشش کر رہا ہے اور اس اقدام سے برکس اور عالمی سیاست میں بھارت اور دیگر ارکان کے کردار میں تبدیلی آسکتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *