Wednesday, October 17, 2018
Home > بین الاقوامی > پاکستان نے حوثی باغیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پاکستان نے حوثی باغیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نیوز ڈیسک(آواز پوائنٹ): پاکستان نے حوثی باغیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا  ہے ۔

 ”مڈل ایسٹ آئی “کے سینئر سیکیورٹی ذرائع کا اس  حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان سعود ی عرب کے جنوبی سرحدوں کوحوثی باغیوں کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے فوجی دستے یمن بھیجے گا ۔ذرائع نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب کے جبوبی علاقے میں صرف سرحد پر تعینات ہونگے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ”دو سالہ جنگ میں یمن میں اب تک 10ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 40ہزار سے زائد زخمی ہیں ، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دسمبر میں ہونے والے 3روزہ سرکاری دورے کے دوران سعودی آرمی چیف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے ملاقات کے بعد کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں سپہ سالاروں نے فوجی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا ۔

پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف نے دورہ سعودی رعرب میں اس بات کا عزم کیا تھا کہ بیت الحرم کی حفاظت کے لیئے پاکستان ہمیشہ سیکورٹی فراہم کرے گا ۔

 یاد رہے کہ دو سال قبل پارلیمنٹ نے سعودی شاہ سلمان کی جانب سے ہوتی باغیوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کو ”سنی “ تعاون میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *