Wednesday, October 17, 2018
Home > بین الاقوامی > ترکی اور ہالینڈ کا سفارتی تنازع مزید بگڑ گیا۔

ترکی اور ہالینڈ کا سفارتی تنازع مزید بگڑ گیا۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):ترکی اور ہالینڈ کا سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کرگیا۔
ترک نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش کی جانب سے ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ کی جانب سے کیئے گئے اقدامات کی تلافی تک اس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے اور مذاکرات معطل رہیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہالینڈ کے سفیر کو انقرہ واپسی کی اجازت نہیں دیں گے ۔
اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک لفظوں کی جنگ بند کرکے سفارتی تنازع بات چیت کے ساتھ حل کریں ۔
محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نیٹو کے اتحادی ہیں اور صدر ٹرمپ اس معاملے پر براہ راست مداخلت نہیں کرنا چاہتے کیونکہ دونوں ممالک میں مضبوط جمہوریتیں موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ ترک رہنمائوں کو ہالینڈ کے انتخابات کے وقت ریلی نکالنے سے روکا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ تناذع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *