Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات ہوئی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات ہوئی

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی سفیر سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا دوست بھی ہے اوراسٹریٹجک پاٹنر بھی ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور بہترین تعلقات ہیں ،پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *