Wednesday, October 17, 2018
Home > قومی > بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ۔

نیوز ڈیسک(آواز پوائنٹ): بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کی گئے ہے  . دشمن نے بلا اشتعال شہری آبادی پر گولہ باری کی جس کی وجہ سے 60سالہ خاتون شہید ہو گئیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر کے علاقے پر کوٹ کیترا میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ، پاک فوج کی جانب سے بھر جوابی کاروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کاروائی میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا ۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے پہلے بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں سول آبادی بھی متاثر ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *