Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

 نیوز ڈیسک (آوازپوائنٹ): ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے،معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔

 )چین) بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19 ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے

واضع رہے کہ سی پیک کی سیکورٹی کے پاک فوج کے جوان خصوصی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *