Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > وزیر اعظم نے پاک افغان بارڈر کھولنے کا حکم دیدیا

وزیر اعظم نے پاک افغان بارڈر کھولنے کا حکم دیدیا

یوزڈیسک(آوازپوائنٹ)وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان بارڈر کو کھولنے کا حکم دیدیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک افغان بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیر پا استحکام ضروری ہے ،سرحدوں کو زیادہ دیر تک بند رکھنا عوامی اور معاشی مفاد ات کے منافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ، خیر سگالی جذبے کے تحت سرحدوں کو فوری کھولنے کا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے جن وجوہات پر پاک افغان سرحد بند کی گئی ،افغان حکومت ان وجوہات کا تدارک کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *