Tuesday, November 20, 2018
Home > کھیل > کرکٹ > جے پی ڈومنی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے

جے پی ڈومنی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے

سپورٹس ڈیسک (آواز پوائنٹ): جنوبی افریقہ کے کرکٹر جے پی ڈومنی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق 32 سالہ آل راﺅنڈر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ای ایل میں شرکت سے معذرت کی ہے جبکہ اس فیصلے سے اپنی فرنچائز دہلی ڈئیرڈیولز کو بھی آگاہ کر دیا ہے،جس پر دہلی ڈئیرڈیولز فرنچائز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دہلی ڈئیرڈیولز کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہم فطری طور پر بہت زیادہ مایوس ہیں کہ جے پی اس سال ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے لیکن ہم کرکٹر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اوربطور فرنچائز ہم ان کی پوزیشن کو واضح طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈومنی نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں 38 میچ کھیلے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *