Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کے اعتراض کو قبول کر لیا

بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کے اعتراض کو قبول کر لیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کے اعتراض کو قبول کر لیا ہے۔
نجی نیوزچینل کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کے وفد نے انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے باہمی مسائل کے علاوہ زیرِ تعمیر مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے بتا یا کہ بھارت نے می یار پر پاکستان کا اعتراض قبول کر کے پہلے ڈیزائن پر کام روکنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس منصوبے کا نیا ڈیزائن بنا کر پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ڈیٹا کی بروقت فراہمی سے متعلق بات چیت مکمل ہو گئی ہے جبکہ بھارتی وفد کے ساتھ پکال ڈل منصوبے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ انڈس واٹڑ کمیشن کے دو روزہ اجلاس کے لئے بھارتی وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *