Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > بدعنوانی اسکینڈل،جنوبی کوریا کی معطل صدر پارک گیون نے قوم سے معافی مانگ لی

بدعنوانی اسکینڈل،جنوبی کوریا کی معطل صدر پارک گیون نے قوم سے معافی مانگ لی

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ):بد عنوانی کے اسکینڈل میں نام آنے پر معطل کی جانے والی جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گیون نے قوم سے معافی مانگ لی۔
جنوبی کورین خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت سیول میں استغاثہ کے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں پارک گیون کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے معذرت کرتی ہیں، وہ نیک نیتی سے سوالات کا جواب دیں گی۔
واضح رہے کہ بدعنوانی کے ایک بڑے سکینڈل میں پارک گیون کا نام آنے کے بعد انھیں دس مارچ کو اپنے منصب سے فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ اُن کے خلاف تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *