Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > اورکزئی ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ،5 دہشت گرد جہنم واصل 2 فوجی جوان شہید ۔

اورکزئی ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ،5 دہشت گرد جہنم واصل 2 فوجی جوان شہید ۔

 نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ ):  اورکزئی ایجنسی میں ایف سی کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر دران سمیت 5دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دو فوجی شہید ہو گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہےکہ خفیہ اطلاع پر گاؤں میراک ، کالایا میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ ٹی ٹی پی کمانڈر کو ساتھیوں سمیت جہنم واصل کر دیا گیا ہے ۔

دہشت گردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں میجرمدثر اورسپاہی مطیع اللہ جان شہید ہو گئے

یاد رہے کہ پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاریہے جس کے تحت ملک بھر میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *