Tuesday, November 20, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > آج بھی اپنے والدین سے ڈرتا ہوں ، سلمان خان نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

آج بھی اپنے والدین سے ڈرتا ہوں ، سلمان خان نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

انٹرٹیمنٹ ڈیسک(آواز پوائنٹ): بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی اپنے والدین سے ڈرتا ہوں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ آج بھی اپنے والدین سے اسی طرح ڈرتے ہیں جیسے وہ بچپن میں ڈرتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق چلبل پانڈے نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انسان جتنا بھی کامیاب ہوجائے والدین کی سرپرستی کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں ۔ انھوں نے کہا وہ جب کبھی بھی کسی مصیبت میں ہوتے ہیں ان کے والدین اور دوست احباب ہمیشہ ان کی رہنمائی کر تے ہیں اور میرا ساتھ دیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ سلمان خان بالی ووڈ کے مشہور اور ہر دلعزیز اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بھی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *