Tuesday, December 18, 2018
Home > سائنس/ٹیکنالوجی > ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3جی اور 4جی سروسز کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔

ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3جی اور 4جی سروسز کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔

 نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): مظفرآباد سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد مقبول احمد نے کہا ہے کہ ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3 جی اور4 جی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے اور بہت جلد یہ سروسز شروع کردی جائیں گی اس طرح ایس سی او کا عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا ہونے والا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کے لئیے تھری جی اور فور جی سروسز کا آغاز کرکے اس سی اور نے ایک سنگ میل عبور  کر لیا ہے، ایس سی او صرف تھری جی اور فور جی ہی نہیں جی ایس ایم ، لینڈ لائن اور ڈی ایس ایل کی سروسز بھی فراہم کرے گی ۔

کرنل مقبول احمد نے کہا کہ اس وقت ایس سی او فخریہ دعویٰ کرسکتا ہے کی اس کے پاس پاکستان کا جدید ترین موبائل نیٹ ورک ہے جو کہ صارفین کو جدید ترین موبائل اور ڈیٹا سروسز فراہم کرسکے گا۔ اس کے ساتھ ایس سی او نے اپنے صارفین سے بہتر رابطے اور کسٹمر کئیر کیلئے ایک جدید کال سینٹر بھی قائم کیا ہے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی کامیاب منتقلی ایک اہم مرحلہ تھا جسے کامیابی سے عبور کر لیا ۔ انھوں نے بتایا کہ ہماری طرف سے  جی ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے چند روز قبل نیٹ ورک کی کامیاب منتقلی کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

کرنل مقبول احمد نے بتایا کہ ایس سی اور آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے دشوار گزار علاقوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے لیکن اس کے باوجود ہم اپنے معزز کسٹمرز کو بہترین سہویات فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

2 thoughts on “ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3جی اور 4جی سروسز کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔

  1. ایس سی او پلیز جلد از جلد گلگت بلتستان میں بھی آپنی تھری جی فور جی سروس کو یقینی بنائیں صرف ٹرائل سروس دے کر بند کردینا یہ کہاں کا عوام سے کیا ہوا وعدہ ھے ترقی کے اس جدید دور میں صرف جی بی کے عوام کو تھری جی پلس فور جی سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ھے…اگر ایس سی او گلگت بلتستان کے عوام کو جلد از جلد تھری جی سروس نہیں فرہم کرسکتا ھے تو وہ دیگر نجی کمپنیوں کو اجازات دے دیں تاکہ وہ جلد سے جلد یہاں کے عوام کو جدید سروس فرہم کرسکے

  2. ایس کام جی بی کے عوام کو اگر جدید اور کامیاب سروس فراہم کرنا چاہتا ھے تو جی بی عوام کو جلد از جلد تھری جی فور جی سروس فوری فراہم کرکے اپنی سروس کو بہتر حالات میں کامیاب کریں …ترقی کے اس جدید دور میں صرف جی بی کے عوام کو جدید سروس سے محروم رکھا جارہا ھے اور یہاں کے عوام پرانی سروس ٹو جی یوس کر کر کے تھک گیا ھے …پلیز ایس سی او والوں اب گلگت بلتستان میں میں جلد سے جلد جدید سروس فراہم کرو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *