Wednesday, October 17, 2018
Home > قومی > پارٹی نشان کا معاملہ… (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

پارٹی نشان کا معاملہ… (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): پارٹی نشان کا معاملہ (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اس حوالے سے قانونی ماہرین کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔جو بھی پیٹیشن داءر کی جائے گئی اس میں الیکشن کمیشن کے حکم کو غیر آئینی قرار دیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کا حکم واپس لینے کیلئے استدعا بھی کی جائے گی۔
یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے اور پولیٹکل پارٹیز آرڈر2002 ء کے سیکشن گیارہ اور بارہ کے تحت پارٹی انتخابات کرانا ضروری ہے لہٰذا قواعد کی رو سے پارٹی آئندہ انتخابات میں پارٹی نشان الاٹ کرانے کی اہل نہیں رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *