Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > عبوری سیاسی انتظام کے بعد شام کے صدر کواقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،برطانوی وزیر خارجہ

عبوری سیاسی انتظام کے بعد شام کے صدر کواقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،برطانوی وزیر خارجہ

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کےبعد برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا ردعمل سامنے آگیا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ شام میں کسی عبوری سیاسی انتظام کے بعد شامی صدر بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے موقع پر جانسن نے کہا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری انسانی امدادی کاررائیوں میں تعاون کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی طرف سے شامی تنازعے کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے مذاکراتی سلسلے کی حمایت کرنی چاہیے۔
بورس جانسن نے مزید کہا کہ شامی تنازعے میں ہلاک ہونے والے 4 لاکھ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری بشار الاسد کی حکمرانی پر عائد ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *