Tuesday, November 20, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل منشیات کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔انجلینا جولی

فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل منشیات کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔انجلینا جولی

انٹرٹینمینٹ ڈیسک (آواز پوائنٹ): انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل انہیں منشیات کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔ذرائع کے مطابق انجلینا جولی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2001 میں ریلیز ہونیوالی فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل انہیں منشیات کے ٹیسٹ کی آزمائش سے گزرنا پڑا تھا،اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت ان کے بارے میں یہ افواہیں تھیں کہ وہ منشیات کا استعمال کرتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ کلئیر ہوا تب انہیں یہ کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔اس فلم کی وجہ سے نہ صرف انہوں نے بے شمار شہرت پائی بلکہ اس فلم پر انہیں کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *