Tuesday, December 18, 2018
Home > دلچسپ > اب پانی کے لئے کسی بوتل یا برتن کی ضرورت نہیں

اب پانی کے لئے کسی بوتل یا برتن کی ضرورت نہیں

ساءنس ڈیسک(آوازپواءنٹ)پانی پینے کے لئے آپکو کسی بوتل یا برتن کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اب برطانیہ کے نوجوانوں نے ایک ایسی ایجاد کی ہے جس میں پانی خود جم کر چیونگم بن جاتی ہے۔
امپریل کالج لندن کے طلبہ کی جانب سے بنائے گئے ادارے ’اسکیپنگ راکس لیب‘ نے ’اوہو واٹر‘ کے نام سے ایسی واٹر ببل تیار کی ہے جسے پیاس کے وقت کھایا یا چبایا جا سکتا ہے۔
پانی کو لیبارٹری میں اس طرح جمایا جاتا ہے کہ وہ ببل کی شکل اختیار کرلیتا ہے، جسے رکھنے کے لیے بوتل یا کسی برتن کی ضرورت نہیں پڑتی۔
کمپنی کی جانب سے چیونگم کی صورت میں تیار کیے گئے پانی کے یہ ببل 6 ہفتے تک خراب نہیں ہوتے، اور نہ ہی پگھلتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس ببل کا ذاءقہ بلکل پانی جیسا ہے ار اس میں کسی قسم کا کوئی بھی کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا ہے جس سے پانی کی تاثیر میں کوئی فرق آئے۔تاہم کمپنی کے مطابق مستقبل میں ان واٹر ببلز کے مختلف فلیورز بھی متعارف کروائے جائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *