Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > پاناما ون ختم ، پانامہ 2شروع ہو گیا ۔

پاناما ون ختم ، پانامہ 2شروع ہو گیا ۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): پاکستان کیتاریخ کے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، عدالت نے وزیر اعظم نوازشریف اور حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں ایف آئی اے ، نیب اور آئی ایس آئی کو بھی شامل کیا جائے۔

معروف اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کا فیصلہ سننے اور پڑھنے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاناما ون ختم ہو گیا اور پاناما ٹو شروع ہو گیا ہے کیونکہ اصل فیصلہ تب ہو گا جب دو ماہ بعد جے آئی ٹی اپنی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی ۔

یاد رہے کہ عدالت نے فیصلے میں حکم جاری کیا ہے کہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو دو ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *