Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > پانچ کے پانچ ججوں نے نوازشریف کے ثبوتوں کو مسترد کیا ہے ،نواز شریف مستعفی ہوں۔۔عمران خان

پانچ کے پانچ ججوں نے نوازشریف کے ثبوتوں کو مسترد کیا ہے ،نواز شریف مستعفی ہوں۔۔عمران خان

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): پانامہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان کی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں آیا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ کے پانچ ججوں نے نوازشریف کے ثبوتوں کو مسترد کیا ہے ،جے آئی ٹی بنانے کا مطلب ہے کہ نوازشریف کے موقف کو مسترد کیا گیا ہے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ 2 ججوں کے مطابق تو نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔
انہوں نے نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ میں قوم کی طرف سے نوازشریف کوکہتا ہوں کہ وہ استعفا دیں ،نوازشریف کا وزیر اعظم رہنا اس لیے صحیح نہیں کہ ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ 60 دن میں کلیئر ہوں تو پھر وزیراعظم بن جائیں ۔
سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے علاوہ سارے ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ،اب جے آئی ٹی میں وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کو پیش ہونا ہوگا۔سپریم کورٹ کافیصلہ مجھے قبول ہے ،نوازشریف نے استعفا نہیں دیا تو انہیں جے آئی ٹی افسر کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھ نہیں پا رہا کہ ن لیگ والے کس چیز کی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *