Saturday, October 20, 2018
Home > بین الاقوامی > پاکستان نے ایران کو سعودی اتحاد میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں

پاکستان نے ایران کو سعودی اتحاد میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں

نیوزڈیسک(آواز پوائنٹ): پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے بعد اب تک کی سب سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایران کو بھی سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کردیں ہیں اور ایران کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی ہے کہ اگر کوئی بھی ایسا عمل کیا گیا جو فرقہ وارانہ ہو تو پاکستان اس اتحاد کا حصہ نہیں رہے گا۔

میڈیا رہپورٹس کے مطابق ایران نے فوجی اتحاد میں شامل ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اب پاکستان کی یقین دہانی پر ایران کے موقف میں تبدیلی کی امید ظاہر کی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں سعودی حکام کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دونوں ممالک پر یہ بات واضع کی ہے کہ اگر اس اتحاد کو کسی بھی قسم کے فرقہ وارانہ مقاصد کے لیئے استعمال کیا گیا تو پاکستان اس کا حصہ نہیں رہے گا ۔

اس سلسلے میں جنرل ر راحیل شریف کا کردار کافی مثبت دیکھا جا رہا جو دونوں ممالک کے درمیاں کشیدگی کم کروا کر دونوں کو ایک سٹیج پر بٹھانا چاہ رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *