Tuesday, December 18, 2018
Home > بین الاقوامی > خبر دینے والا خود خبر بن گیا ۔

خبر دینے والا خود خبر بن گیا ۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): دنیا بھر میں صحافی چاہے کوئی بھی صورتحال ہو خبر دینا اسکا کام ہے اور بعض دفعہ یہ کام انجام دیتے ہوئے خبر دینے والا خود بھی خبر بن جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ چین کے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے ایک نجی ٹی وی چینل سی جی ٹی این کا رپورٹر موسم کی صورتحال پر رپورٹ کر رہا تھا کہ اسی دوران آسمانی بجلی پڑ گئی ، بجلی اس قدر زور سے گرجی کہ رپورٹر بھی ڈر گیا اور کچھ لمحوں کے لئے ٹی وی چینل کو اپنی نشریات بھی روکنا پڑ گئیں۔

تاہم اس واقعے میں رپورٹر اور کیمرہ مین دونوں محفوظ رہے اور حالات بہتر ہونے پر رپورٹر نے دوبارہ موسم کی صورتحال پر لوگوں کو آگا ہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *