Monday, October 22, 2018
Home > قومی > پنجاب > شہباز شریف نے پنجاب بھر کے مختلف مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگانے کا اعلان کر یا ۔

شہباز شریف نے پنجاب بھر کے مختلف مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگانے کا اعلان کر یا ۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 200 مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگانے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی  کے مطابق ارفع کریم آئی ٹی ٹاور فری وائی فائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 200 مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کیلئے بیدیاں روڈ پر زمین انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے اور بجٹ میں اس کیلئے فنڈز بھی رکھیں گے بہت جلد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے میئر سردار نسیم کونااہل قراردےدیا
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا نظام بھی کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور اب پولیس کی ایف آئی آرز آئی ٹی سسٹم پر درج ہوتی ہیں جبکہ پنجاب کے 56 ملین افراد کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے کافائدہ ہوا ہے اور کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے،
شہباز شریف نے مزید کہا کہ فری وائی فائی سسٹم کے تحت پولیس کے رابطہ سسٹم کو بھی مزید موثر کیا جارہا ہے تاکہ برقت ملمزن تک پہنچا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *