Tuesday, November 20, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > سلمان خان نے چینی اداکارہ کو قیمتی تحفہ بھیج دیا ۔

سلمان خان نے چینی اداکارہ کو قیمتی تحفہ بھیج دیا ۔

شوبز ڈیسک(آوازپوائنٹ) بھارتی سپراسٹار سلمان خان نہ صرف ایک اچھے اداکار ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ پر کام کر رہے یں جس میں انکے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی چینی اداکارہ ژوژو بھی ان کے ساتھ ہیں ۔

تفصیلات ک مطابق سلمان خان اور ژوژو نا صرف ایک ساتھ کام کر رہے ہیں بلکہ ان کے درمیان اچھی دوستی بھی قائم ہو گئی ہے ، سلو میاں نے اچھے دوست ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چینی اداکارہ کو ایک عدد انتہائی قیمتی اور اعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں بھجوایا ہے جس کی معترف خود ژوژو بھی ہیں اور تحفے پر سلمان خان کی مشکور بھی ہیں ۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ رواں سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جبکہ مداحوں کو بھی فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *