Monday, October 22, 2018
Home > قومی > خیبر پختونخواہ > دیر بالا،لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،۱۱ افراد جاں بحق

دیر بالا،لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،۱۱ افراد جاں بحق

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ)دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس گہری کھائی مین گر گئی جس کے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر بس راولپنڈی سے چترال جا رہی تھی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ دیر بالا کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *