Monday, October 22, 2018
Home > قومی > راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راول انٹر نیشنل ایکسپوکا آغاز ہوگیا

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راول انٹر نیشنل ایکسپوکا آغاز ہوگیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راول انٹر نیشنل ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔اس موقعے پر تقریب رونمائی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی میئر راولپنڈی سردار نسیم خان اور ایم پی اے راجہ نسیم تھے۔

 اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس راجہ عامر اقبال نے کہا کہ  راول انٹرنیشنل ایکسپو 10 مئی سے 14 مئی تک جاری رہےگی ۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کا مثبت امیج سامنے لانا ہے جبکہ نمائش میں بارہ ممالک بھی شرکت کر رہے ہیں۔

میئرراولپنڈی سردار نسیم نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا نمائش کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر کی کوششیں قابل ستائش ہیں ضلعی انتظامیہ، پولیس سکیورٹی سمیت ہر طرح کا تعاون کرے گی۔

واضع رہے کہ  راول انٹرنیشنل ایکسپو 10 مئی سے 14 مئی تک جاری رہے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *