Tuesday, November 20, 2018
Home > جنرل نالج > اپنے جوتوں کو بدبو دار بننے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ، آسان طریقے آپ بھی جانئیے۔

اپنے جوتوں کو بدبو دار بننے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ، آسان طریقے آپ بھی جانئیے۔

معلومات ڈیسک (آوازپوائنٹ): موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے وہیں سب سے بڑا مسلہ پاؤں سے بدبو آنے کا ہوتا ہے جس سے ہمارے ارد گرد بیٹھے لوگ خفا بھی ہوتے ہیں اور ہمیں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

کچھ احباب کو بغیر جرابوں کے جوتے پہننے کی عادت ہوتی ہے جس کے باعث ان کے پاؤں سے زیادہ بدبو آنے لگتی ہے لیکن اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ پاؤں سے آنے والی بدبو کو ختم کر سکتے ہیں اور شرمندگی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔

جوتا پہننے سے پہلے پاؤں کو اچھی طرح صابن سے دھو لیں اس سے آپ کے پاؤں سے بدبو جاتی رہے گی ۔

ایک جوتے کو دو دن تک نہ پہنیں کیونکہ پسینہ خشک نہیں ہوتا اور بدبو کا عمل جاری رہتا ہے ، اگر جوتا دو دن پہننا بھی ہے تو کوشش کریں کہ جوتا مکمل خشک ہو ۔

جوتا پہننے سے قبل اپنے پاؤں پر پاؤڈر یا بیکنگ سوڈا لگا لیں اس سے پسینہ کم آتا ہے جس سے بدبو میں بھی کمی واقع ہوگی ۔

جوتے کو دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیا کریں یا پھر شاپنگ بیگ میں ڈال کر ڈیپ فریزر میں ٹھنڈا کر لیا کریں اس سے جراثیم مر جاتے ہیں جو بدبو اور جلن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *