Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > سی پیک کا نام تبدیل کرنے کے مبینہ بیان پر چینی سفارتخانے سے جواب طلب۔

سی پیک کا نام تبدیل کرنے کے مبینہ بیان پر چینی سفارتخانے سے جواب طلب۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): بھارت میں چینی سفیر کے سی پیک کا نام تبدیل کرنے کے مبینہ بیان پر پاکستانی حکومت نے چینی سفارتخانے سے جواب طلب کر لیا ۔

نجی ٹی کے مطابق بھارت میں چینی سفارت کار نے گزشتہ روز یہ مبینہ بیان دیا تھا کہ کے بھارت کے تحفظات پر سی پیک کا نام تبدیل کیا جا سکتا ہے جس کے بعد پاکستانی حکومت نے چینی سفارت خانے سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کا کہنا ہے کہ سی پیک کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے نہ ہی ایسا کیا جائے گا ۔ تاہم اس سلسلے میں حکومت نے چینی سفارت خانے کو خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *