Tuesday, December 18, 2018
Home > Uncategorized > محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، قریبی ذرائع کا دعویٰ

محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، قریبی ذرائع کا دعویٰ

سپورٹس ڈیسک (آواز پوائنٹ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کی خبریں گرم ہیں اور ہر کوئی یہ حقیقت جانے کی جستجو میں ہے کہ کیا واقعی انہوں نے یہ فیصلہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے یا پھر یہ صرف خبریں ہی ہیں۔
محمد عامر کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ان کے قریبی ذرائع نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 فارمیٹ پر توجہ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سینئر سپورٹس صحافی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ محمد عامر سنجیدگی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *