Monday, October 22, 2018
Home > ادب > درویش کی ظالم بادشاہ کو نصیحت ۔۔۔۔۔

درویش کی ظالم بادشاہ کو نصیحت ۔۔۔۔۔

شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں ایک ظالم بادشاہ نے ایک درویش سے کہا کہ میرے لئے کون سے عبادت موزوں ہے ؟درویش بولا تیرے لیے دوپہر کو کچھ دیر سونا بہترین عبادت ہے تاکہ کچھ دیر لوگ تیرے ظلم سے محفوظ رہیں ۔
شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں میں نے ایک ظالم کو دوپہر میں سوتے دیکھا تو کہا کہ یہ فتنہ ہے اس کا سویا رہنا ہی بہتر ہے ،جس کی نیند اس کی بیداری سے بہتر ہو اس کا مرنا اس کے زندہ رہنے سے بہتر ہے
نصیحت :
اس حکایت کو بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ظالم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عوام الناس پر ظلم سے باز رہیں ۔ظالم اہنے ظلم کی وجہ سے لوگوں کی بددعائیں لیتا ہے اور اس کا انجام عبرت ناک ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *