Monday, October 22, 2018
Home > ادب > تندرستی کا راز وقت پر کھانا کھانے اور بھوک ادھوری چھوڑنے میں۔۔۔

تندرستی کا راز وقت پر کھانا کھانے اور بھوک ادھوری چھوڑنے میں۔۔۔

شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمﷺ کی خدمت میں ایک ایرانی بادشاہ نے طبیب بھیجا تاکہ صحابہ کرام ٌ کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہو ۔وہ طبیب ایک عرصے تک آپؐ کی خدمت میں رہا لیکن کوئی مریض اس کے پاس نہ آیا۔ایک دن اس نے آپؐ کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے یہاں علاج معالجے کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کوئی مریض میرے پاس نہیں آیا اس کی کیا وجہ ہے ؟ آپ ؐ نے فرمایا میرے صحابہ اس لئے بیمار نہیں ہوتے کہ انہیں جب شدید بھوک لگے وہ اس وقت کھانا کھاتے ہیں اور جب بھوک باقی ہو وہ تب کھانا چھوڑ دیتے ہیں ۔طبیب نے سنا تو کہا کہ یہی تندرستی کاراز ہے ۔
عقل مند شخص اس وقت تک کھانا نہیں کھاتا جب تک اسے بھوک نہ لگے اور وہ بات اس وقت کرتا ہے جب بولنے سے نقصان نہ ہو ۔
نصیحت ؛ اس حکایت کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ تندرست و توانا رہنا چاہتے ہو تو بھوک لگنے پر کھانا کھایا کرو اور پیٹ بھرنے سے پہلے دستر خوان سے اٹھ جایا کرو ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *