Saturday, October 20, 2018
Home > بین الاقوامی > سعودی عرب نے مزید پچاس پاکستانی بے دخل کر دیئے۔

سعودی عرب نے مزید پچاس پاکستانی بے دخل کر دیئے۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): سعودی عرب نے مزید 50پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا اور امیگریشن حکام نے تین ماہ قید کے بعد لاہور پہنچنے والے پاکستانیوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ہے۔

تنجی ٹی وی  کے مطابق بے دخل ہونے والے 50پاکستانیوں کو تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد سعودی ائیر لائنز کی پرواز 3772کے ذریعے لاہور واپس بھجوایا گیا ۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے تمام پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے معاشی حالات خراب ہونے کے بعد پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد بیروزگار ہو کر سعودی عرب سے یا تو پاکستان واپس آچکی ہے یا پھر انھیں وہاں سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *