Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > برج ٹاؤن: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کر دیا۔

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کر دیا۔

 نیوزڈیسک (آوازپوائنٹ): ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے اپنے 91 ویں برس مکمل ہونے پر اعلان کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اب ویسٹ انڈیز کی جگہ ونڈیز لکھا و پڑھا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ نے سربراہ نے اعلان کیا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں کرکٹ کا فروغ ہے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو معیاری کھیل کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے، آئندہ ورلڈکپ اور اُس کے بعد کےلیے کرکٹ کا نیا اسٹریٹیجک پلان بھی تیار کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس ورلڈٹی ٹوئنٹی ٹیم کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد شکوہ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرتا اور انہوں نے پلیئرز کے ساتھ بہت خراب رویہ برتا ہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *