Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > محمد عامر نے بھارت کے عظیم کھلاڑیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

محمد عامر نے بھارت کے عظیم کھلاڑیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

سپورٹس ڈیسک(آوازپوائنٹ):پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں محمد عامر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئےبھارتی سابقبلے باز روی شاستری اور سنیل گواسکر نے عامر کو بہترین بلے باز قرار دیا ہے ۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح بلے بازی کی اس سے یہ نہیں لگتا کہ وہ نمبر 9 کا کھلاڑی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  3 وکٹوں سے شکست دی ۔ گرین شرٹس کی اس جیت میں جہاں سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کی وہیں پر محمد عامر نے بھی کپتان کے ساتھ ذمہ دارانہ اننگز کھیلی  اور اپنی اسی محتاط اور ذمہ دار بیٹنگ کی وجہ سے سنیل گواسکر اور روی شاستری کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے ۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے جس   ذمہ دار اننگز کھیلی جس کا اسے کریڈٹ ملنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *