Tuesday, December 18, 2018
Home > عوامی مسائل > اسٹیٹ بینک نے عیدلفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، عوام زہن نشین کر لیں۔

اسٹیٹ بینک نے عیدلفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، عوام زہن نشین کر لیں۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ):بینک سے لین دین کرنے والے حضرات زہن نشین کرلیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر 26جون سے بدھ 28جون 2017تک بند رہیں گے جبکہ 25جون اتوار اور 24جون ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک نہیں کھلیں گے، اس طرح بینک ہفتہ سے بدھ 5دن کے لیے بند رہیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ہ پانچوں تعطیلات کے دوران عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اپنی تمام اے ٹی ایم مشینوں کو نہ صرف مکمل طور پر فنکشنل رکھیں بلکہ ان میں کرنسی کاوافرسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ عید الفطر کی پانچ تعطیلات کے دوران عوام الناس کو اپنی رقوم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

ہم اپنے معزز قارئین سے التماس کرتے ہیں کہ عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بینک سے لین دین بروقت کرلیں تاکہ آپ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *