Tuesday, December 18, 2018
Home > دلچسپ > فیس بک صارفین کے لئے زبر دست خبر، پروفائل فوٹو کو کوئی اور نہیں استعمال کرسکے گا

فیس بک صارفین کے لئے زبر دست خبر، پروفائل فوٹو کو کوئی اور نہیں استعمال کرسکے گا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): فیس بک صارفین کے لئے ایک زبر دست خوشخبری سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے ایک ایسا سسٹم ایجاد کیا ہے جس کے تحت اب آپکی پروفئل پکچر کو کوئی اور کسی بھی غلط مطلب کے لئے ہر گز استعمال نہیں کر سکے گا ۔

آپکی پروفائل پکچر کے گرد ایک نیلے رنگ کا بارڈر اور پروفائل پکچر کے نیچے ایک دائرہ نما چیز واضع ہوگی جو تصویر کے لئے گارڈ کا کام کرے گی ۔ اس سسٹم کے تحت نہ تو آپکی پروفائل پکچر ڈاون لوڈ ہو سکے گی اور نہ ہی اس کا سکرین شارٹ لیا جا سکے گا ۔

کمپنی کے مطابق فوٹو گارڈ سسٹم کو ابتدا میں صرف بھارت کی حد تک محدود رکھا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نیا سسٹم نہایت ہی فائدہ مند ہے اور صارفین کی مشکلات کو یقیناً کم کرنے والا ہے اس لئے اسے دنیا بھر میں بہت جلد متعارف کروایا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *