Monday, October 22, 2018
Home > سائنس/ٹیکنالوجی > سمارٹ فون کو مسلسل چارج کرنے سے بیٹری خراب ہونے کا خدشہ ہو جاتا ہے

سمارٹ فون کو مسلسل چارج کرنے سے بیٹری خراب ہونے کا خدشہ ہو جاتا ہے

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): بعض افراد اپنے سمارٹ فون کو مسلسل چارجنگ پر لگائے رکھتے ہیں جس سے موبائل فون کی بیٹری خراب ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد رات کو سونے سے قبل اپنا سمارٹ فون چارج پر لگا لیتے ہیں اور یوں ان کا فون رات بھر چارنگ کرتا رہتا ہے حالانکہ یہ طریقہ کار بلکل غلط ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سمارٹ فون واقع سمارٹ فون ہوتے ہیں اور آئی فون سمیت دیگر موبائل کمپنیوں کے فونز میں یہ سسٹم موجود ہوتا ہے کہ وہ اس وقت تک چارجنگ کرتے ہیں جب تک بیٹری مکمل چارج نہ ہوجائے اور اس کے بعد وہ بجلی کے کرنٹ کو اپنے اندر جذب نہیں  کرتے ۔

تاہم اگر آپ اپنے موبائل فون کی بیٹری کی عمر کو بڑھانا چاہتے ہیں تو اسے ہر وقت چارجنگ پر لگائے رکھنے سے اجتناب کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *