Monday, October 22, 2018
Home > علاقائی خبریں > آزاد کشمیر کے گاؤں میں ہر گھر کا ایک فرد ایم فل ڈگری رکھتا ہے۔

آزاد کشمیر کے گاؤں میں ہر گھر کا ایک فرد ایم فل ڈگری رکھتا ہے۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ):آزاد کشمیر کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں ہر گھر کا تقریباً ایک شخص ایم فل ڈگری رکھتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جبی سیداں آزاد کشمیر کا اہم ترین گاؤں ہےیہ وہ واحد گاؤں ہے جہاں ہر گھر کا ایک فرد ایم فل کی ڈگری رکھتا ہے اور وہ ریاست کا سب سے تعلیم یافتہ گاؤں ہے۔

مگرقابل فکر بات یہ ہے کہ اس گاؤں میں بجلی ،پانی اور دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں ،جبکہ موبائل فون سروس بھی ٹھیک طرح میسر نہیں ہے۔فون کی سہولت لینڈلائن کے ذریعے دی گئی ہے ۔ گاؤں میں بجلی ہیجرہ گرڈ اسٹیشن سے دی جارہی ہے جبکہ گاؤں کے نمائندوں کا کہناہے کہ انہیں ہائیڈل پاور سے بجلی فراہم کی جائے جو ان کا حق ہے ۔ گاؤں کے رہائیشیوں نے اپنے حق کے لیئے مظاہرہ بھی کیا ۔

میرٹ کی پامالی اور ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان تلاش معاش کے لئے بیرون ملک کا رخ کر لیتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *