Monday, October 22, 2018
Home > ثقافت > کشمیری ثقافت کا حسین امتزاج پول اور اسکی تاریخ

کشمیری ثقافت کا حسین امتزاج پول اور اسکی تاریخ

معلومات ڈیسک(آوازپوائنٹ): خطہ کشمیر اپنی خوبصورتی کے ساتھ منفرد ثقافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ وادی کے طول عرض میں بولی جانے والی مختلف زبانیں اور ثقافت اپنے اندر ایک منفرد حثیت رکھتی ہیں ۔

کشمیری ثقافت میں ایک خاص مقام رکھنے والی پول ہماری ثقافت کا چار چاند لگ دیتی ہے ، کئی سو سال پرانی یہ پول پوری وادی کشمیر میں اپنی مثال آپ ہے ۔ چاولوں کی گھاس جسے (تحیاں آل )  بنائی جانے والی یہ روایتی جوتی جو برف کے موسم میں استعمال کی جاتی ہے ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی مشین سے نہیں بنائی جاتی بلکہ خالصتاً ہاتھوں سے بُنی جاتی ہے اور برف کے موسم میں دشوار گزار علاقو میں چلنے پھرنے اور کام کاج کے دوران جوتوں کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ برف میں جہاں پھسلن اور چلنا مشکل ہو جاتا ہے وہیں پول اپنی مخصوص گھاس اور بناوٹ کی وجہ سے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پہاڑی علاقوں کے مرد و خواتین اسے گھر میں تیار کرتیے ہیں بوقت ضرورت اسے استعمال کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بعض وجوہات کی بنا پر پول ہماری ثقافت سے اپنا نمایاں مقام کھو چکی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل اپنی اس نایاب ثقافت کو اجاگر کرنے کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *