Wednesday, December 12, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > معروف بالی وڈ اداکارقادرخان کی طبعیت آجکل ناساز ہے

معروف بالی وڈ اداکارقادرخان کی طبعیت آجکل ناساز ہے

انٹرٹینمینٹ ڈیسک (آواز پوائنٹ):مختلف کرداروں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بالی وڈ اداکارقادرخان کی طبعیت آجکل ناساز ہے۔ذرائع کے مطابق 2015ء میں ان کا آپریشن ہوا تاہم اس کے بعد سے ان کی طبعیت بگڑتی گئی، وہ آجکل وہیل چیئر تک ہی محدود ہو گئے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم ان کے بیٹے نے اس بات کی تردید کی ہے۔ قادرخان ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن سمیت اپنے وقت کے کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *